سرمایہ کاروں کو حکومت گارنٹی دے رہی ہے ان کا سرمایہ محفوظ ہے، اسلم اقبال

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ملکی وبیرون ملک سرمایہ کاری کیلئےشفاف پالیسیاں مرتب کی ہیں اور حکومت گارنٹی دے رہی ہے کہ ان کا سرمایہ پاکستان میں محفوظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لفٹ پاکستان کانفرنس2019سےخطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم نوجوان ہنرمندوں کو اچھا موقع فراہم کرتاہے،پاکستان نے پچھلےکئی سالوں میں آئی ٹی سیکٹرمیں بہت ترقی کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان نےایز آف ڈوئنگ بزنس میں28درجےبہتری دکھائی ہے،حکومت سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ پالیسیاں لارہی ہے جب کہ ملکی وبیرون ملک سرمایہ کاری کیلئےشفاف پالیسیاں مرتب کی ہیں اور حکومت گارنٹی دے رہی ہے کہ ان کا سرمایہ پاکستان میں محفوظ ہے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی آسان ادائیگی کیلئے موبائل ایپ بنائی گئی ہے اگر معیشت مضبوط ہوگی توپاکستان بھی خوشحال اور ترقی یافتہ بنےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا کا کوئی ایجنڈا نہیں، آزادی مارچ عوام نے مسترد کردیا اگر مولانا فضل الرحمان بیٹھنا چاہتےہیں توبیٹھ جائیں ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےمعاہدےکی خلاف ورزی کی ہے، مسئلہ عوام کے مسترد کردہ سیاستدانوں کا ہے جنہوں نے ماضی میں قرضہ لیا جو اب ہم واپس کر رہے ہیں۔