کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روزتک سری لنکا نے نو وکٹ کے نقصان پر تین سو چار رنز بنالیے ہیں۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف ایک سو چھیاسٹھ رنزکی سبقت حاصل ہے۔
کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روزسری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز ستر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔
کھانے کے وقفے تک پاکستان نے سری لنکا کے ایک سو سینتالیس رنز پر مزید دو کھلاڑی پویلین پہنچا دیے تھے، سنگارکارا چونتیس اور تھریمانے سات رنز بناسکے۔ دوسرے سیشن میں اسپنر یاسر شاہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹسمینوں کو زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہرنے کا موقع نہ دیا۔
کوشل سلوا اسی اور میتھیوز نے ستتر رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے نمایاں رہے۔ یاسر شاہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میں وقار یونس کا تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔
دن کےاختتام تک سری لنکا نے نو وکٹ پر تین سو چار رنز بنالیے ہیں۔