سلمان خان کو قید کی سزا ہونے کا امکان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بچ گئی ہے، سلمان خان کے خلاف ممبئی میں دو ہزار دو میں ہونے والے ہٹ اینڈ کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں سلمان خان کے بلد ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کی گئی، جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں کے ایکسڈنٹ کے وقت سلمان خان نے مقررہ حد سے زیادہ شراب پی رکھی تھی، جس کے بعد اُنہیں قید کی سزا ہونے کا امکان ہے۔

سلمان خان پر الزام ہے کہ  انہوں نے نشے کی حالت میں ایک بیکری کے باہر سوئے 5 افراد کو گاڑی تلے کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔