سندھ میں علیحدگی کی کوئی صورتحال نہیں، قائم علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں علیحدگی کی کوئی صورتحال نہیں جو مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں وہ معصوم لوگوں کی ہیں واقعے کی تحقیقات کرارہے ہیں اگر سندھ پولیس ملوث ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے۔

وزیر اعلیٰ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ مسخ شدہ لاشیں کون پھینک رہا ہے اگر پتا ہوتا تو اس کی تحقیقات کیوں کراتے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں کی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں اور بلدیاتی قانون پر اعتراض نہ کرتے تو اب تک انتخابات ہوچکے ہوتے۔