کراچی: سندھ پولیس کی تنخواہوں میں بالآخر اضافہ کردیا گیا ، سندھ حکومت نے تنخواہون میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے مطابق سندھ حکومت پولیس کو تنخواہوں کی مد میں سالانہ تین ارب دس کروڑ اضافی دے گی، تنخواہوں میں اضافے کے بعد سندھ پولیس کے افسر سے سپاہی تک کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر ہوجائے گی۔
نئے سال کے آغاز پر پولیس کی اضافی تنخواہوں کے ساتھ ملے گی اور یہ سندھ پولیس کیلئے نئے سال کا تحفہ بھی ہے ، آئی جی سندھ کے مطابق تنخواہون مین اضافے سے پولیس کی کارکردگی اچھی ہوگی اور یہ پولیس کاسالوں سے مطالبہ تھا کہ تنخواہیں بڑھائی جائیں۔