سنی تحریک کے دفتر پر چھاپہ، رینجرزنے تفصیل جاری کردی

کراچی : سنی تحریک کے دفتر سے گرفتارملزموں نےدرجنوں قتل،بھتہ خوری اورزمینوں پرقبضوں کا اعتراف کرلیا ہے، رینجرز نے تفصیل جاری کردی ہے۔

کراچی میں رینجرزنے اٹھارہ جون کو سنی تحریک کے مرکز معین پلازہ پر چھاپے میں گیارہ افراد گرفتار کیے، گرفتار ملزمان کی تصویریں اور جرائم کی تفصیل جاری کردی گئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم محمد عالم عرف بابا نے پندرہ قتل کیے، بھتہ وصولی اور زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث رہا، جواد قادری عرف خواجہ چودہ افراد کے قتل اور لیاری گینگ وار ملزمان کیساتھ مل کر بھتہ وصولی میں ملوث پایا گیا۔

زبیر تیرہ افراد کا قاتل نکلا،  سلمان عرف مرچی اغوائے برائے تاوان اور گاڑیاں جلانے کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم محمد اکرم، فرحان عرف پاپا، شکیل احمد۔محمد عارف،عمران سعادی محمد انور، عالم اور محمد رضوان عرف گڈو قتل، کھالیں چھیننے اور غیر قانونی کنکشن دینے میں ملوث ہیں۔

رینجرز نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے ملزمان کو نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا۔