سوئی سدرن گیس کا سی این جی شیڈول ایک بار پھر تبدیل

سی این جی

کراچی: سوئی سدرن گیس کا سی این جی شیڈول باربارتبدیل ہونے کی وجہ سے عوام تنگ آگئے، پیرکومعمول کا ناغہ، منگل کواچانک بند اوراب بدھ کوبھی سی این جی نہیں ملے گی۔

 سوئی سدرن گیس کمپنی نےعوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا،پیرکومعمول کا ناغہ،،منگل کو اچانک بند اوراب بدھ کوبھی سی این جی نہیں ملے گی۔

سندھ میں مسلسل 72 گھنٹے سی این جی کی بندش سےشہری زندگی متاثرہورہی ہے، سوئی سدرن کی جانب سےتین دن پورے سندھ میں سی این جی بندرکھنے کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی، گیس پریشر میں کمی کا وہی پرانا روایتی عذرپیش کیا گیاہے۔

کس گیس فیلڈ سے پریشر میں کمی آئی کمپنی اس بارے میں بھی کچھ نہ بتا سکی، شہریوں نےگرمیوں میں گیس پریشرمیں کمی پرحیرت کا اظہار کیا ہے۔

ادھر سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی گیس کمپنی کاحکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے ایس ایس جی سی کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے احتجاج کرتے ہوئے سی این جی کی مسلسل بندش کا سلسلہ بند کیا جائے۔