سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور عامر خان کی ویڈیو کی دھوم

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، برطانوی باکسر عامر خان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

کنگ آف رنگ برطانوی باکسر عامر خان چھپے رستم نکلے، عامر خان حریفوں پر مکے برسانے میں ہی مہارت نہیں رکھتے بلکہ ڈانس میں بھی وہ کسی سے کم نہیں، شعیب ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر عامر خان کے ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔

اس ویڈیو میں شعیب ملک بجرنگی بھائی جان بنے ہیں، برطانوی باکسر عامر خان نے بھی خوب رنگ جمایا، ویڈیو میں شعیب ملک سلمان خان کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان کا ڈائیلاگ بول رہے ہیں اور عامر خان رقص کررہے ہیں۔

ویڈیو میں عامر خان کی بیوی فریال مخدوم بھی نظر آئیں لیکن وہ شرماتی ہی رہیں، شعیب ملک نے اس سے قبل پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں دونوں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے گانے پر رقص کرتے دکھائی دیئے تھے۔

Shoaib Malik in a very funny dubsmash with… by fun2ssh