لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں خراب سیاسی صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے جلد حل ہونا چاہئے۔
انجمن آرائیاں پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے گورنرہائوس میں امدادی سامان کے عطیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے چین اور سری لنکا کے سربراہان کے بعد قطر کے امیر کا دورہ پاکستان بھی ملتوی ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اور ملک ہوتا تو فوجی آپریشن اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی جیسے مسائل سے نمٹنے کے بعد سیاست ہوتی۔ موجودہ ملکی صورتحال کے باعث ملک کو روزانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔