سیاسی چیلنجوں کی وجہ سے قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدمیں وقت لگے گا، عاصم سلیم باجوہ

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سیاسی چیلنجوں کی وجہ سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں وقت لگےگا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، دہشتگردوں کی مالی اعانت روکنے میں کامیابی ملی ہیں۔

میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے انکشاف کیا کہ سیاسی چیلنجز کے باعث ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد میں وقت لگے گا، انکا کہنا تھا کہ  فاٹا میں کامیاب کارروائیاں اور دہشتگردوں کی فنڈنگ بند ہونا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی سے نجات کے لئے شروع کیے گئے پائلٹ پروگرام کا دائرہ قومی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔

میجر جنرل عاصم باجوہ نے پاکستانی وفد کے دورہ ماسکو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے عسکری ساز وسامان خریدنے کے ایک معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔

Comments

2 پر “سیاسی چیلنجوں کی وجہ سے قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدمیں وقت لگے گا، عاصم سلیم باجوہ” جوابات