سیاسی ہلچلل کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں

کراچی :لانگ مارچ اور یوم انقلاب کےدن قریب آنے اور ملک میں سیاسی ہلچل میں اضافے کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر دبائو میں نظر آئی۔۔ابتدائی آدھےگھنٹےکی تیزی کےبعد تمام دن مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔

سرمایہ کار مارکیٹ سےغائب نظر آئےجس کےنتیجےمیں کاروباری وقت زیادہ ہونےاور جمعے کو دو کاروباری سیشنز ہونےکےباوجود صرف چار ارب روپےمالیت کےسات کروڑ شئرزکاکاروبار ہوسکا۔تجزیہ کاروں کےمطابق لانگ مارچ اور یوم انقلاب کےدن قریب آنےاور سیاسی ہلچل میں اضافےکی صورتحال سرمایہ کاروں کی نفسیات پرحاوی رہی۔۔

کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ کابینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھپن پوائنٹس کی گراوٹ کاشکار ہوکر اُنتیس ہزار تین سو اسسی پوائنٹس پر بند ہوا