شارجہ:پاکستانی ٹیم دوسرے ڈے نائٹ انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 48.3 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ٹاس جیتنے کے بعد محمد حفیظ نے اننگ کا آغاز کیا اور 76 رنز بنا کر سب سے اوپر رہے جبکہ کپتان مصباح الحق نے47، حارث سہیل نے 33 رنز بنائے۔
فاسٹ بالر میٹ ہنری نے 45 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ مشیل میک کنگہم نے 56 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اس وقت پانچ میچز کی اس سیریز میں ایک میچ جیت کر برتر پوزیشن پرہے۔
پاکستان نے اپنی ٹیم عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو شامل کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں ۔کائل ملز، جمی نیشام اور ناتھن میک کیلم کی جگہ ٹیم میں کورے اینڈرسن، ہنری اورمشیل میک کنگہم کو شامل کیا گیا ہے۔