کراچی : سندھ حکومت نے شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث آج صوبے بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں شعلے برساتی گرمی نے کئی جانیں نگل لیں، سات سو پچاس سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت کو ہوش آیا تو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مطابق سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے اور شدید لوڈشیڈنگ کے باعث آج عام تعطیل ہے اور سرکاری دفاتر بند ہیں ۔ تاہم عدالتی امور سرانجام دیئےجا رہے ہیں۔
طلباء کی مشکلات کے پیشِ نظر جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔