کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے مداحوں کو ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ جونیئر ملک کی خوشخبری جلد دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبل رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر ٹویٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ وہ انکے سب سے بڑے فین ہے۔
جس کے جواب میں ثانیہ نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جلد ہی ملاقات ہوگی جبکہ ثانیہ نے خود کو شعیب ملک کا فین قرار دیا۔
بعد میں شعیب ملک نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ مجھے ثانیہ مرزا کے نمبر ون پلیئر بننے پر بہت خوشی ہے کیونکہ وہ بہت محنت کرتی ہے۔
ٹویٹر پر شعیب ملک کے مداحوں نے جونیئر ملک‘ کے بارے میں سوال کیا تو انکا کہنا تھا کہ کہا کہ ’انشاء اللہ جلد‘ خوشخبری سناؤ گا۔
شعیب ملک نے اپنے مداحوں پر واضح کیا کہ وہ کبھی ثانیہ کو پاکستان کی جانب سے کھیلنے پر مجبور نہیں کریں گے۔
Congrats @MirzaSania Your # 1 fan, Shoaib ❤️ pic.twitter.com/gMZZUUqTOJ
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) April 12, 2015
@realshoaibmalik thank youuu..from one fan to the other see u soon — Sania Mirza (@MirzaSania) April 13, 2015