شعیب ملک کی عمدہ پرفارمنس کا راز شعیب اختر نے بتا دیا

آل راونڈر شعیب ملک کی عمدہ فارم کا راز فاسٹ بولر شعیب اختر نے بتادیا۔

سال دو ہزارپندرہ میں شعیب ملک کی ٹیم میں دبنگ انٹری نے ناقدین کو کرارا جواب دیا، آل راؤنڈر نے رنز کے انبار لگا دیئے، ایک سو نو کی اوسط سے سب سے زیادہ تین سو اٹھائیس رنز بنائے، آل راونڈر نے سات میچز کھیلے ایک سنچری اور دو نصف سینچریاں اسکور کیں، چار بار بولرز ان کی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

 یہاں تک کہ شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی نے انکی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

فاسٹ بولر شعیب اختر نے شعیب ملک کی اس شاندار کارکردگی کو ثانیہ مرزا کا اثر قرا دیا۔انکا کہنا تھا کہ ثانیہ کی گراؤنڈ میں موجودگی شعیب کو اچھا کھیلنے پر مجبور کرتی ہے۔

شعیب اختر کے اس ٹوئٹ کے بعد تو پاکستانی فینز ثانیہ بھابھی کے اور مشکور ہوجائیں گے۔ تھیکنس بھابھی ہر میچ میں آئیں تاکہ شعیب ملک اچھا کھیلیں اور ٹیم کو جتوائیں۔