لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ رو ز کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنو ں کی جانب سے کئی مختلف ٹی وی چینلزکے اداروں کی گاڑیوں پر حملے ،اینکرپرسنز، صحافیوں خصوصاً خواتین نمائندگان اورورکرز کو ہراساں کرنے اور بے ہودہ الفاظ استعمال کرنے کی خبروں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایسے افسوناک واقعات ہوچکے ہیں جو آزادی صحافت کے اصولوں کے صریحاً خلاف ورزی ہے.
الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیں اور اپنی صفوں سے ایسے لوگوں کو باہر کریں جو کہ نہ صرف تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کے خلاف عمل کر رہے ہیں بلکہ بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں ۔
الطاف حسین نے کہاکہ ٹی وی چینلز کے اینکر پرسنز ،نمائندوں ،صحافیوں اور ورکرز کے ساتھ افسوسناک واقعہ پرجو اس دوران زخمی ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔