کراچی : ضمنی الیکشن کے موقع پر ایم کیو ایم اور تحریک انصاف سیاسی تدبر کا مظاہرہ کرے، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔
ایم کیو ایم اور تحریک انصاف سیاسی تدبر کا مظاہرہ کرے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 کے دوران پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
انہوں نے رینجرز اور پولیس کو شفاف، آزادانہ اور منصفافانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس نے کراچی میں امن قائم کیا ہے۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سیاست میں برداشت کا مظاہرہ کریں۔