امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ طالبان نے ہمیں پہلے نہیں چھیڑا حکومت اور فوج نے خود چھیڑ خانی میں پہل کی۔
ان کا کہنا تھا نوازشریف کی مذاکرات میں دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ مولانا سمیع الحق فون کر کر کے تھک جاتے ہیں وہ اٹینڈ ہی نہیں کرتے، سید منور حسن نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا قرضہ ا سکیم میں کوئی میرٹ نہیں وزیراعظم کی بیٹی کو اس اسکیم کا سربراہ کس میرٹ کی بنیاد پر بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھاحکومت کی نجکاری کے لیے ساری کوششیں منشا کو نوازنے کے لیے ہیں، نوازشریف نے ماضی میں بھی قومی ادارے اپنے رشتے داروں اور عزیزوں کو اونے پونے دئیے ان کا کہنا تھا نجکاری سے ملک میں بے روزگاری کا طوفان آئے گا۔،