طاہر پلازہ: چھ افراد کوزندہ جلانے والے تین ملزمان گرفتار

کراچی : رینجرز نے کراچی کے طاہر پلازہ میں وکیل سمیت چھ افراد کوزندہ جلانے کے تین ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزمان میں سابق یوسی ناظم بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق طاہر پلازہ میں چھ افراد کو کیمیکل چھڑک کر زندہ جلانے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔  ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران واردات میں ملوث ملزم ،محمدعلی عرف درندہ،سابق یوسی ناظم لائنز ایریا نعیم اورشمس کو گرفتارکیا گیا.

واضح رہے کہ نو اپریل دو ہزار آٹھ کو سٹی کورٹ کے قریب طاہر پلازہ میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی گئی تھی۔ جس میں وکیل سمیت چھ افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے،.

مذکورہ واقعے میں حملہ آوروں نے سٹی کورٹ کے اطراف کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی اور فائرنگ کی جس سے کئی وکلا زخمی بھی ہوئے تھے۔