عدالت کا ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کی زرضمانت کے دستاویزات پراعتراض

کراچی : انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کی زرِضمانت کے دستاویزات پر اعتراض کر دیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کی ضمانت خطرے میں پڑگئی، کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے عامر خان کی زر ضمانت کے دستاویزات پر اعتراض کر دیا۔

عدالت نےعامر خان کے وکلاء کو زرِضمانت کی دوبارہ تصدیق کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

گزشتہ روزعدالت نے عامرخان کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکی ہدایت کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، انسدادِدہشتگردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ناقص تفتیش کی بناء پر ضمانت دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گیارہ مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماعامر خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔