کراچی: عزیربلوچ ہمیشہ سے جرائم پیشہ نہیں تھا باپ کےقتل نے ٹرانسپورٹر سے گینگسٹر بنادیا۔
دبئی سے گرفتار ہو نیوالے امن کمیٹی کے سربراہ عذیر بلوچ کا تعلق لیا ری کے علا قے سنگھو لین سے ہے، ٹرانسپورٹ کے کا روبا ر سے وابستہ عزیر کے والد ما ما فیض بلوچ کو دو ہزار تین میں ارشد پپو گروپ نے قتل کر دیا جس کے بعد عذیر بلوچ پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا ، لیاری میں امن کمیٹی کے قیام میں عذیر بلوچ کا کلیدی کردار رہا۔ ،
عبد الرحمان عرف رحمان ڈکیت کی مو ت کے بعد عذیر نے امن کمیٹی کی سربراہی سنبھا لی اور دیگر علا قوں میں بھی اس کا دائرہ وسیع کیا دو ہزار تیرہ کے آتے آتے عزیر کا گروہ لیاری میں اتنا مضبو ط ہو چکا تھا کہ لیاری جوپاکستان پیپلز پا رٹی کا گڑھ سمجھا جا تا تھا۔
پیپلز پارٹی کو اراکین قومی و صو با ئی اسمبلی کے امیدواروں کا فیصلہ بھی عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں کی رضا مندی سے کرنا پڑا،ارشد پپو کے قتل ،جرائم پیشہ افراد کے باہمی جھگڑو ں اور رینجرز کے آپریشن کے باعث عذیر بلوچ ملک سے فرار ہو کر دوبئی فرار ہوا جہاں سے وہ لیا ری کو کنٹرول کیا کرتا، عذیر بلوچ قتل ، اغوا، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی سیکڑوں وزرداتوں میں مطلو ب ہے۔