عمران خان “ الطاف حسین فوبیا “ سے باہرآجائیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی : ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان گالی کی زبان چھوڑکرسنجیدہ سیاست کریں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کوالطاف حسین فوبیا “سے باہرآجاناچاہیے،چیئرمین تحریک انصاف گالی کی زبان چھوڑکرسنجیدہ سیاست کریں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عمران خان کو کراچی میں ہونے والے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی یقینی شکست نظرآرہی ہے، اسی لئے وہ راہ فرارڈھونڈر ہے ہیں اورجھوٹےالزامات کا سہارالے رہے ہیں ۔

لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کیخلاف مقدمے کے اندراج کے حوالے سے ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان جہاں چاہیں مقدمہ دائرکریں وہ پہلے بھی کوشش کرچکےاب بھی شوق پوراکرلیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس باربھی انہیں ناکامی کامنہ دیکھناپڑے گا۔