کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی سردارنبیل گبول کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کےسربراہ نے نیا پاکستان بنانے سے پہلے نئی ایم کیوایم بنادی ہے۔
عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران جناح گراؤنڈ آمد پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال پر نبیل گبول نے ٹویٹ کیا ہے کہ عمران خان نے ایم کیو ایم کو عقلمندانہ رویے اپنانے پر مجبور کردیا ہے۔
Wat a scene at Jinnahbad Ground , IK until he make Naya Pakistan he has forced MQM to act wise this is called Naya MQM made by Khan.
— Nabil Gabol (@Nabilgabol) April 9, 2015
این اے 246 کی سیٹ نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی وہ اس نشست پر 2013 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پارٹی سے اختلافات کے نتیجے میں انہوں نےاس نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
گزشتہ روز عمران خان کی ریلی کے موقع پر بھی گبول نے ان کو مبارک باد پیش کی تھی کہ ان کے این اے 246 سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے نے ایم کیو ایم کودفاعی اقدامات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
عمران خان کی قیادت میں این اے 246 میں ریلی
این اے 246 ایم کیو ایم کی سب سے مضبوط نشست کہلاتی ہے اور ضمنی انتخابات کے لئے ایم کیو ایم نے حیدرآباد کے سابق میئر کنور نوید جمیل کوٹکٹ دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عمران اسمعیل انتخابات میں حصہ لیں گے، 19 اپریل کو تحریک انصاف حلقے میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کرتے گی اور23 اپریل کو این اے 246 پر ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔