عمران خان نے اہم اعلان مؤخر کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب تک استعفیٰ نہیں دیں گے تب تک مزید کوئی بات نہیں ہوگی۔

عمراں خان نے آج رات 12 بجے اہم اعلان کرنا تھا لیکن انہوں نے اس اعلان کو چوبیس گھنٹے کے لئے مؤخر کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اعلان آئینی ہوگا لیکن حکلومت کو مشکل میں ڈال دے گا۔

انہوں نے جلسے کے شرکاء سے کہا کہ نوجوانوں! تم ٹائیگر ہواورٹائیگر نےہمیشہ شیر کا شکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ نظام عوام کو انصاف فراہم نہین کر سکتا تو پھر ہم بھی اس نظام کو تسلیم نہیں کرتے اوراس کے خلاف اعلانِ بغاوت کرتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان بھی کسی منطقی انجام تک پہنچے بغیر اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔