کراچی: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جناح اسپتال آمد، اس موقع پر ایمرجنسی گیٹ بندہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دورہ کراچی پر رہنماوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے سندھ میں گورننس ختم ہوچکی ہے، کراچی میں حالات شرم ناک ہے، شاہی خاندان سارا دبئی پہنچ گیا،کراچی میں کوئی نہیں ہے۔
کراچی میں ہر کوئی ایک دوسرے پر الزام لگارہا ہے، جب کرپشن کو چھپانا ہو تو جمہوریت کی بات کی جاتی ہے، کراچی کی پولیس کو سیاسی بنا کر تباہ کیا گیا۔
ن لیگ نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے، تقریریں موجود ہیں 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمنہ کردیں گے۔ن لیگ نے جو میٹرو بس بنائی اس جیسا منصوبہ احمدآباد میں اس سے تین گنا کم لاگت میں بنایا گیا ۔
ایم کیوایم بی بی سی کے معاملے پت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہا ہے ایم کیوایم سے را کا پیسہ لینا کا الزام سنجیدہ ہے، بھارت سے پیسہ لینا غداری ہے، اگر الزام جھوٹا ہے تو ایم کیوایم بی بی سی پر کلیم کرسکتی ہے، بھارت میں کسی جماعت پر آئی ایس آئی کا الزام لگے تو وہ ایک دن نہیں چل سکتی، الطاف حسین نے دہلی میں کہا تھا کہ پاکستان کا بننا برصغیر پر بہت بڑا ظلم تھا۔
کپتان نے کراچی کی صورتحال پر خواجہ آصف سے استعفے کا مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ ملک کو پیسے دینے والے شہرمیں پانی ہے نہ بجلی۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی میں گرمی اور لو سے متاثرہ افراد کی عیادت کرنے کے لئے جناح اسپتال پہنچ گئے ۔
اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی، عمران اسماعیل اور شفقت حسین بھی موجود تھے ۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے فیض اللہ خان کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اسپتال آمد پر کارکنوں کے رش کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے،عمران خان نے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی عیادت کی اور ہر سطح پرآوازاٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پرلواحقین کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے تلخ کلامی اوردھکم پیل کے بھی کئی مناظردیکھنے میں آئے،عمران خان نے مریضوں کی عیادت کی اورپھرسیکیورٹی حصارمیں روانہ ہوگئے۔