اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی شادی کی تقریب سادگی سے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان تحریکِ انصاف کےسربراہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں جن کی تصدیق گزشتہ روز ہوئی۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے باعث شادی کی تقریب سادگی سے ہوگی اورکسی قسم کا دھوم دھڑکا نہیں ہوگا، ولیمے کے دعوت نامے بھی تقسیم نہیں کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی نجی تقریب ہوگی جس میں صرف مخصوص لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔
شادی کی تاریخ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی طے نہیں ہوئی ہے جب بھی طے ہوگی تو میڈیا کو مطلع کیا جائے گا اور تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔