عید میلاد النبی کے حوالے سے ملک بھر میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، کراچی سمیت کئی شہروں میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، رینجرز اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، مختلف شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے۔
کراچی میں پندرہ جنوری کی رات بارہ بجے تک اور مختلف شہروں میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کے روز موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر بارہ ربیع الاول کو کراچی، لاہور، اسلام آ باد سمیت دیگر شہروں میں موبائل فون بھی خاموش ہونے کا امکان ہے۔
کراچی، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، فیصل آباد، گجرات،گجرانوالہ، خانیوال، پیرمحل، ساہیوال، کوٹ مومن، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، لاڑکانہ، خیرپورمیرس اور آزاد کشمیر میرپور، کوٹلی، مظفرآباد شہروں میں بھی موثر سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔