فیصل آباد صورت حال کا ذمہ مسلم لیگ نواز پر ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد میں پیدا ہونے والی صورت حال کا ذمہ مسلم لیگ نواز پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پر امن احتجاج پر گولیاں چلائی گئی ہیں اور رانا ثنا اللہ نے کچھ روز قبل ہی میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ ہم پی ٹی آئی والوں کو دیکھ لین گے۔

عمران خان بنی گالہ سے فیصل آباد جانے کیلئے نکلے تو اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ آگر پاکستان ایک جمہوری ملک ہے تو کسی کو بھی پُر امن احتجاج کا حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں کسی کو بھی دکانیں بند کر نے کیلئے نہیں کہا تھا لیکن نواز لیگ نے گلوں کو بھیج کر حالات خراب کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم پرامن ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نا لیا جائے کہ ہم ڈرتے ہیں یا بزدل ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پلان سی حکومت پر پریشر بڑھانے کیلئے دیا تھا تاکہ حکومت ان باتوں پر عمل درآمد کرے جو ہمارے اور پی ٹی آئی کمیٹی کے درمیاں معاہدہ ہو ئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ گلو صر ف اور صرف پولیس کے ساتھ مل کر ہی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور گلوں کے ذریعے یہ ایک پولیس اسٹیٹ بنائی ہوئی ہے۔ عمران خان کا کہناتھا کہ میں فیصل آباد خود جاوں گا اور تھانے میں جا کر ایف آئی آر در ج کرواوں گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ سارا مسئلہ حل ہوجاتا اگر حلقے پہلے ہفتے ہی کھل چکے ہوتے۔

عمران خان اپنی رہائش گاہ سے فیصل آباد جانے کیلئے نکل چکے ہیں اور ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنما بھی موجود ہیں۔