قائدِ تحریک بغیرتحقیق کے کوئی بات نہیں کرتے،ایم کیو ایم

کراچی: متحد ہ قومی موومٹ کے ترجمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کے بیان پر تبصرہ اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے وہ رہنماجوقائدتحریک الطاف حسین کے بیان پر یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ الطاف حسین نے بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر دوماہ بعدکیوں بیان جاری کیاہے۔

اس بیان پر ان کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کوئی بھی بات بغیر تحقیق وتصدیق کے نہیں کرتے لہٰذاقائدتحریک الطاف حسین نے دوماہ تک ایک ایک یونٹ اورایک ایک سیکٹرسے معلومات کیں کہ آخربلاول بھٹوزرداری نے کس بنیادپر اپنے کارکنوں کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیزبیان دیا۔

دوماہ تک تفصیلی معلومات کے بعد قائدتحریک الطا ف حسین نے آج یہ بیان جاری کیاہے ۔لہٰذا قمرالزمان کائرہ یہ سوال اٹھانے کے بجائے بلاول بھٹوزرداری کے دھمکی آمیزبیان کی تحقیقات کرائیں۔

جہاں تک الزام کو معاف کرنے کاتعلق ہے توانہوں نے دیگرباتوں کومعاف کردیاتھا جہاں تک مارپیٹ کاالزام تھاوہ کیسے معاف کیاجاسکتاہے، اسے ختم کرناعدالت کاکام ہے۔

ترجمان نے کہاکہ جہاں تک اس بات کاتعلق ہے کہ پچھلے دنوں قائدتحریک الطا ف حسین نے حیدرآبادیونیورسٹی کے حوالے سے آصف زرداری کی تعریف کی تھی توقائدتحریک الطاف حسین ہمیشہ اچھی بات کی تعریف کرتے ہیں اورغلط باتوں کی کھل کرمخالفت کرتے ہیں۔