کراچی /لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتاہوں را سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سازشی عناصرمتحدہ کو ملک دشمن جماعت ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن سے ایم کیو ایم کے کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، الطاف حیسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر بغیرثبوت الزامات لگانے والے خود اندرونی وبیرونی ممالک کے ایجنٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزروز خود ساختہ ملک دشمن اقبالی بیانات اور ’’را‘‘ کاایجنٹ بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں،ایسے اقبالی بیانات جاری کرکے تمام قومیتوں کوایم کیوایم کیخلاف کھڑاکیاجارہا ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ کوٹہ سسٹم اورناانصافی کیخلاف آوازبلندکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائنس الطاف حسین فارمولے کی سازشیں ہورہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مہاجروں کی تعداد آج پانچ کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ مائنس الطاف حسین فارمولے پر مہاجر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ’’را‘‘ نے پاکستان کیخلاف سازشیں کیں تو پاک فوج کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کرینگے۔
Comments
ایک تبصرہ برائے “قسم کھا کر کہتاہوں را سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ الطاف حسین”