اسلام آباد: برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظوری کرلی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر نے برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قرارداد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، قرارداد میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے برمی مسلمانوں کے خلاف مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ میانمار میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کئے جا رہے ہیں، پاکستان ان مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے ۔
گزشتہ روز سینیٹ میں بھی میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔
Comments
ایک تبصرہ برائے “قومی اسمبلی: برمی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد منظور”