قومی انسدادِ دہشتگردی اتھارٹی کا وزارتِ داخلہ کوخط

اسلام آباد: قومی انسدادِ دہشتگردی اتھارٹی نےدہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں وزارتِ داخلہ کو لکھے گئے خط میں نقصانات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

خط چاروں صوبوں کے وزارتِ داخلہ، سیکریٹری داخلہ، متعلقہ پولیس افسران، فاٹا اور پشاور کے ایڈیشنل چیف سیکٹریریز کو بھیجے گئے خط میں دہشگردی کے خلاف جاری جنگ میں اخراجات پر جواب طلبی کی گئی ہے۔

دوہزارتیرہ سے ابتک جانی ومالی نقصان، انفرااسٹرکچرکا نقصان اور متاثرہ افراد کے معاوضے سمیت تمام اخراجات کا تخمینہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں دہشت گرد حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی معاوضے کی ادائیگی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔