کراچی: سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا کہنا ہے کہ لاریب اغوا کیس کامرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے۔
احمد چنائے کے مطابق لاریب اغوا کیس کا مرکزی ملزم افغان باشندہ ہے ،جس کےخلاف گبول ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا۔
پولیس اورسی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
لاریب کو چھبیس جنوری کوسائٹ کے علاقے سےاغوا کیاگیاتھا اور رہائی کیلئے بیس لاکھ تاوان طلب کیا تھا لیکن
ستائیس جنوری کو ملزمان نے تاوان کےبغیرہی لاریب کوچھورڈیا تھا۔