لاس انجلس: ہالی ووڈ کی ہوبٹ تھری کا شاندار پریمئیر

لاس انجلس :ہالی ووڈ کی سپرہٹ سریز ہوبٹ کی تیسری فلم دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کی کاسٹ فلم کی تشہیر کیلئے لندن کے بعد لاس اینجلس پہنچ گئی ہے۔

ہوبٹ کے لونلی ماؤنٹین پر جنگ چھڑے گی، جب پانچ دوستوں کا آگ اگلتے ڈریگن سے آمنا سامنا ہوگا، ہالی ووڈ کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ہوبٹ تھری کی کاسٹ لاس انجلس پہنچی، جہاں فلم کا  رنگارنگ پرئمیر سجا۔

ریڈکارپٹ پر فلم کی کاسٹ نے جلوے دکھائے اور مداحوں کے ساتھ تصویریں بنوائی، فلم کی کہانی ایسے پانچ ساتھیوں کے گرد گھومتی ہے، جو چوری کے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں۔

اس خطرناک اور دشوارگزار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایکشن اور اسپیشل افیکٹس سے بھرپور فلم برطانیہ میں بارہ دسمبر اور امریکا میں سترہ دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔