کراچی : گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، لانڈھی میں پولیس سے مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔
پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمار نامی شخص چل بسا، دوسرے شخص عبدالسلیم کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے لالہ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔