لاہورمیں ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور: ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ہے، لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو گیئر میں خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، گزشتہ روز کچے میں اترنے والا طیارہ بھی تاحال نہیں ہٹایا جاسکا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر دو روز میں تین طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے ہیں، لندن سےآنے والی پی آئی کی پرواز پی کے سیون فائیوایٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔

ذرائع کے مطابق لینڈنگ گیئر میں خرابی کےباعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، ایمرجنسی لینڈنگ سےطیارے کے دو پہیے جام ہوگئے تاہم مسافر مکمل طورپر محفوظ رہے۔

لاہورایئرپورٹ پر گزشتہ روز حادثے سے بال بال بچ جانے والے نجی ایئرلائن کے دو طیاروں کے باعث رن وے تاحال کلیئر نہ ہوسکا، جسکی وجہ سےمرکزی رن وے بند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مرکزی رن وے بند ہونے کے باعث طیارے کو چھوٹے رن وے پر اتارا گیا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

Comments

3 پر “لاہورمیں ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا” جوابات