لاہورہائیکورٹ : گلوبٹ کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ نے مختلف اعتراضات لگائے تھے تاہم اعتراضات دور کئے جانے پر عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔

گلو بٹ نے درخواست میں کہا کہ عدالت کی جانب سے دی گئی سزا انصاف کے منافی ہے ۔ معمولی نوعیت کی دفعات کے تحت گیارہ سال کی سزا ہوئی۔

گلو بٹ نے عدالت سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی ہے ۔