لاہور:گلابی رکشہ عوا م کی توجہ کامرکز بن گیا ،خاتون ڈرائیور اورخواتین ہی مسافر ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں خواتین کیلئے گلابی رکشہ سروس متعارف کرائی گئی ہے،یہ اسکیم صوبائی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے۔
مذکورہ گلابی رکشہ کو خواتین ہی ڈرائیو کریں گی، اور اس کی مسافر بھی خواتین ہی ہونگی، لاہور کی سڑکوں پر دوڑتاہوااکلوتاگلابی رکشہ سب کی توجہ کامرکزبن گیا۔
شہریوں خصوصاً خواتین نے گلابی رکشہ سروس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے اوراسے خواتین کیلئے محفوظ اور آرام دہ سواری قرار دیا ہے،گلابی رکشہ خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریگا۔
Comments
2 پر “لاہور میں خواتین کیلئے مخصوص گلابی رکشہ سروس متعارف” جوابات