لاہور: پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتی تصویروں کی نمائش

تصویریں بولتی ہیں، ایسی ہی پاکستان کی تاریخ ، ثقافت ، اور رہن سہن کا احوال سناتی کچھ تصاویر لاہور کی طالبات نے بنائیں جنکی نمائش نیشنل کالج آف آرٹس میں کی گئی۔

این سی اے لاہور شعبہ فائن آرٹس کی طالبات نے بھی کچھ ایسی تصاویر بنائیں جن میں پاکستان کی شہری اور دیہی زندگی کے بیتے پہلوؤں ، روایات اور سوغاتوں کو اپنی کہانی سنانے کا موقع دیا گیا۔

نمائش کے شرکاء بھی ان تصاویر میں حقیقت کی جھلک دیکھ کر خود کو ایک سحر میں جکڑے محسوس کرتے رہے، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد بھی ایسی نمائشوں کو دنیا کیلئے پاکستان کا روشن دروازہ قرار دیا۔

طلبا کے تخلیق کردہ ان فن پاروں کی نمائش فن پرستوں کیلئے چھبیس جنوری تک نیشنل کالج آف آرٹس میں جاری رہے گی۔