لاہور: لوئر مال کے علاقے میں نامعلوم افراد 12 سالہ بچی کو اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشویشناک حالت میں بند روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
لوئر مال بند روڈ کے رہائشی اور ویگن ڈرائیور ممتاز کی اہلیہ نے جمعرات کی شام 6 بجے بچی کو دودھ لانے کے لئے بازار بھیجا لیکن واپس نہ آئی۔
اہلخانہ ساری رات اسے ڈھونڈتے رہے اور صبح بند روڈ پر نامعلوم افراد اسے پھینک کر فرار ہوگئے، جسے بے ہوشی کی حالت میں فوری اسپتال پہنچایا گیا۔
میو اسپتال ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے بچی کو طبی امداد دی، جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، وزیرِاعلیٰ شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔