لندن: افغانستان میں داخلی استحکام اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کےلئےلندن میں افغانستان کانفرنس کا انعقاد ہوا، اس کانفرنس کے میزبان برطانیہ اور افغانستان تھے۔
کانفرنس میں شرکت افغان صدر اشرف غنی افغان چیف ایگزیکیٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اوربرطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف امریکی فارن سیکرٹری جان کیری نے شرکت کی ۔
کانفرنس میں پرنس کریم آغا خان اور دنیا کی بڑی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلا س میں جائزہ لیا گیاکہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد افغانستان میں داخلی عمل معاشی استحکام کو کیسے ممکن بنایا جائےگا۔
وزیراعظم پاکستان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئےخطے میں امن واستحکام اور افغانستان کی ترقی کےلئےپاکستان کے بھرپور رول اداکرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس موقع پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی افگان صدر کوانکی معاشی ترقی اور ٹریڈنگ اور اکنامک پارٹنرشپ اور افغانستان کی سیکیورٹی کےلئےاپنی مکمل مدد کا یقین دلایا۔