کراچی میں رات گئے لیاری کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،
کراچی کا علاقہ لیاری رات بھر فائرنگ کی آوازوں سے گونجتا رہا، دو متحارب گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے نے پورے علاقے میں خوف کی فضا طاری کر دی، گل محمد لین ،عیدو لین اور بہار کالونی کے علاقوں میں مسلح تصادم کے باعث کشیدگی پھیل گئی۔
دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو ای میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔