محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی میں لے لیا گیا

چنائے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی میں لے لیا گیا ہے۔

محمد حفیظ کا آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنئی کی شری رماچندرا یونیورسٹی کی لیب میں کیا گیا ہےجسکی رپورٹ چودہ روز میں جاری کی جائیگی۔

حفیظ کے مطابق انکا ٹیسٹ اچھا رہا ہے اور انھیں یقین ہے کہ وہ بہت جلد دوبارہ بولنگ کرانے کے اہل ہوجائینگے۔

آل راؤنڈر حفیظ کا ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ ہوا تھا، انگلینڈ میں بائیومیکینک تجزیہ کروانے کے بعد انھیں بولنگ سے روک دیا گیا۔