پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما مرزا علی نے کے ٹو سر کرنے کے دوران ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی حالیہ پوزیشن سے آگاہ کیا ہے، اس مشن میں پاکستان کی ممتاز کوہ پیما ثمینہ بیگ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اپنے دوستوں اور مداحوں کو بتایاہے کہ وہ ، ثمینہ بیگ اور دیگر کزن کیمپ نمبر ایک عبور کرچکے ہیں لیکن برف کی ایک بڑی سلاٹ نے انہیں سی 2 پر چڑھنے کے بجائے واپس نیچے آںے پر مجبور کردیا ہے۔
Hello friends,today Samina,myself &three other cousins climbed to camp1,slot of snow made us go down instead climb C2 pic.twitter.com/2jaRrIwoab
— Mirza Ali (@Mirza_climb) July 12, 2015
سی 2 ایک بڑی چٹان کے دامن میں واقع ہے لیکن وہاں انتہائی سخت سردی اور تیز ہوا ہوتی ہے۔ کے ٹو کو سر کرنے کی مہم میں سی 2 سے سی 3 مشکل ترین سیکشن ہے جسے عموماً سیاہ اہرام کے نام سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔