لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیریبیئن پریمیئرلیگ سے معاہدہ کرلیا۔
مصباح الحق کو آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم بارباڈوس میں شامل کرلیا گیا،مصباح کو آل راؤنڈر کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔
شعیب ملک سری لنکا کیخلاف ون ڈے میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے،جس وجہ سے وہ بارباڈوس کو دستیاب نہیں ہوں گے، مصباح الحق گیارہ جولائی کو سی پی ایل کیلئے پہلا میچ کھیلیں گے۔
سری لنکا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ کھیل کر مصباح الحق وطن واپس آنے کے بجائے ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائیں گے، جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لیں گے۔