مصباح الحق نے دوہزار پندرہ کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصاح الحق نے نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں ہونے والے دو ہزار پندرہ کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اس سے قبل مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی بھی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
مصباح الحق دو ہزار گیارہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کے کپتان ہیں، جو ایک سو تریپن میچز کھیل چکے ہیں اورانھوں نے چارہزار چھ سو انہتر رنز اسکور کیے ہیں۔
مصباح اپنے ون ڈے کیرئیر میں اب تک کوئی سنچری نہیں بناسکے،ون ڈے سے ریٹائر ہونے کے بعد ٹیسٹ میچز کھیلتے رہیں گے۔
مصباح کے بعد یونس خاں سب سے سینئر کھلاڑی ہیں، دیکھنا یہ ہے قومی کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور کس کے ہاتھ جاتی ہے۔