فیصل آباد: معروف نعت خواں عبدالرؤف روفی کے گھرکی بجلی کاٹ دی گئی،اے آر وائی نیوز کی خبر پر فیسکو نے نوٹس لیتے ہوئے بجلی بحال کردی ۔
فیصل آباد میں فیسکو ملازمین کی بدعنوانیاں عروج پر پہنچ گئیں، رشوت وصولی کے لیے شہریوں کی بجلی کاٹنا معمول بن گیا، ملک معروف نعت خواں پرائیڈ آف پرفارمنس عبدالرؤف روفی اور ان کے ہمسایوں کی بدعنوان املازمین نے بجلی کاٹ دی جس پرعلاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔
اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فیسکو حکام نے متاثرہ گھروں کی بجلی بحال کرادی اور غیر قانونی طور پر بجلی کاٹنے والے لائن مین کے خلاف کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔
Comments
ایک تبصرہ برائے “معروف نعت خواں عبدالرؤف روفی کے گھرکی بجلی کاٹ دی گئی”