ملکی ترقی کیلئے یکساں نظامِ تعلیم ضروری ہے، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک یکساں نظامِ تعلیم نہیں ہوگا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔ظلم ہوگا تو انتشار بھی ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت آٹھ لاکھ بچے انگلش میڈیم اسکول، چالیس لاکھ بچے دینی مدارس اورتین کروڑ بچے اردو میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جاتا ہے،نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے گی، ہم صرف پالیسی بناتے ہیں نمل یونیورسٹی کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے۔

عمران خان نے کہا کہ تجزیہ ٹھیک نہ ہو تو انسان غلط سمت کی جانب چلا جاتا ہے،اور کامیابی کیلئے کشتیاں جلا کرجاناچاہیئے۔