ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد : پنجاب اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بار ش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

ملک بھر میں موسم کے انداز الگ ہیں کہیں بارشوں سے موسم ہوا خوشگوار تو کہیں آندھی چلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بادلوں کا پھاٹک کھلا تو موسم ٹھنڈا ٹھارہوگیا۔

گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں نے گرمی کا زور توڑدیا۔ پشاور میں بھی تیز جھکڑ چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اسلام آباداور راولپنڈی میں ابر کرم جم کر برسا ۔شہریوں نے خوشگوار کا موسم کا لُطف اٹھایا، لاہور کو بھی کالی گھٹاوں نے گھیر لیا ہے۔

مری۔میرپو ر آزاد کشمیر اور سوات سمیت کئی بالائی علاقوں میں بادل کھل کر برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔