موبائل فون بیٹری کی چارجنگ کامسئلہ حل گیا

سنگاپور: انجنیئرز نے موبائل فون بیٹری کی چارجنگ کامسئلہ حل کردیا۔

نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹیکے انجینئروں نے ایک ایسی نئی لیتھیم آئن بیٹری تیار کرلی ہے جو صرف دو منٹ میں ستر فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بیٹری کو اسمارٹ فون سے لے کر بجلی سے چلنے والی کاروں تک کےلیے ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاسکتاہے، نئی لیتھیم آئن بیٹری دس ہزار بارچارج اورڈسچارج سائیکلز جھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہےجوکہ دوسری بیٹریوں کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ ہے۔